Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / راکھی ساونت کو 11 لاکھ روپے ہرجانے کا سامنا

راکھی ساونت کو 11 لاکھ روپے ہرجانے کا سامنا

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے بالی ووڈ کی تنازعات کی شکار ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت پر 11 لاکھ روپے ہرجانے کا مقدمہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔

سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت کے وکیل پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 2023ء میں دیے گئے انٹرویو کے دوران میرے خلاف جھوٹے بیانات دیے، مجھ پر میڈیا میں رہنے کا جنون کی حد تک شوق اور مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت نے ان الزامات پر مبنی ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا، راکھی ساونت کے وکیل کے ان الزامات اور راکھی ساونت کے اس اقدام کے جواب میں راکھی ساونت اور ان کے وکیل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے اور ان سے 11 لاکھ روپے بطور ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سمیر وانکھیڑے کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں انڈین ریونیو سروس میں بطور افسر تعینات ہوں، راکھی ساونت کے وکیل کے الزامات نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *