Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گلوکار عاطف اسلم نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

گلوکار عاطف اسلم نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔

حال ہی میں عاطف اسلم نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تصاویر شیئر کیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں عاطف اسلم اپنی بیٹی کو ہوا میں اُچھال رہے ہیں جبکہ باپ بیٹی کی اس جوڑی نے سفید رنگ کے لباس زیبِ تن کیے ہوئے ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بابا نے شہزادی کا جوتا اپنی جیب میں رکھا ہے جب حلیمہ کو چاہیے ہوگا بتا دینا۔

انہوں نے ننھی حلیمہ سے اپنی بےلوث محبت کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک دی اور ساتھ ہی بیٹی کی تاریخ پیدائش بھی درج کی۔

مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کی بیٹی کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں پہلے روزے کو عاطف اسلم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *