Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار چل بسے

آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار چل بسے

پہلے سیاہ فام آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار لوئس گوسیٹ چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئس گوسیٹ جونیئر نامی پہلے سیاہ فام اداکار جنہوں نے بطور معاون اداکار اور ایمی ٹی وی منیسیریز روٹس میں اپنے شاندار کردار کی بدولت آسکر ایوارڈ جیتا۔ جبکہ اُن کا انتقال 87 سال کی عمر میں ہوا۔

پہلے سیاہ فام آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لوئس گوسیٹ انتقال کرگئے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اُن کا انتقال 87 سال کی عمر میں ہوا جبکہ اداکار کی موت کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

اداکار کے بھتیجے نے میڈیا کو بتایا کہ لوئس کا انتقال 28 مارچ کو کیلیفورنیا میں ہوا۔

خیال رہے کہ لوئس گوسیٹ آسکر حاصل کرنے والے پہلے سیاہ فام اداکار تھے۔

انہوں نے بونانزا، دی راک فورڈ فائلز، دی موڈ اسکواڈ، میک کلاؤڈ اور دی پارٹریج فیملی سمیت مختلف شوز میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *