Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کپل شرما شو کے دوران بعض اوقات بناوٹی قہقہے لگانے پڑے، ارچنا پورن سنگھ

کپل شرما شو کے دوران بعض اوقات بناوٹی قہقہے لگانے پڑے، ارچنا پورن سنگھ

معروف بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں کپل شرما شو کے دوران بعض اوقات بناوٹی قہقہے لگانے پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے نیوز کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شروع شروع میں شو میکرز کا خیال تھا کہ جس پنچ لائن پر وہ قہقہہ لگائیں گی وہ ہٹ ہوجائے گا لیکن ایسا نہ ہوا اور خود ان کی ساکھ ہی بیٹھ گئی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کپل شرما شو کے دوران بعض اوقات بناوٹی قہقہے لگانے پڑے جس پر وہ خوش نہیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا بہت کم موقعوں پر ہوا ہے اور اکثر موقعوں پر ان کے قہقہے بناوٹی نہیں تھے۔

اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا کہ انہیں جعلی قہقہے لگانے پڑیں ہوں اور اسی لئے وہ اب نیٹ فلکس پر بھی ہیں۔

خیال رہے کہ ارچنا پورن سنگھ جلد ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں کپل شرما، سنیل گروور اور دیگر کے ساتھ نیٹ فلکس پر نظر آئیں گی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *