Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف بھارتی اداکار 48 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف بھارتی اداکار 48 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ڈینیئل بالاجی 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ڈینیئل بالاجی کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا۔

48 سالہ تامل اداکار ڈینیئل بالاجی کو 29 مارچ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی : فوٹو : فائل

ڈاکٹروں نے اداکار کا طبی معائنہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا ہے لیکن طبی امداد ملنے کے باوجود بھی اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔

ڈینیئل بالاجی کی اچانک موت نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری اور اُن کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، ڈینیئل کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ڈینیل بالاجی نے کمل ہاسن کے نامکمل پراجیکٹ ‘مردھونایاگم’ میں یونٹ پروڈکشن مینیجر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس کے بعد اُنہوں نے بطورِ اداکار ٹیلی ویژن کی دُنیا میں قدم رکھا، اُن کے پہلے کردار کا نام ڈینیئل تھا، اس کردار سے شہرت پانے کے بعد اسکرین پر اُن کا نام ڈینیل بالاجی رکھ دیا گیا تھا۔

سال 2022 میں ڈینیئل بالاجی نے تامل فلم ‘اپریل مداتل’ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی، تامل فلموں کے علاوہ، انہوں نے کئی ملیالم، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی اداکاری کی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *