Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / برازیلین ماڈل نے آریان خان کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کردی؟

برازیلین ماڈل نے آریان خان کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کردی؟

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ان دنوں برازیلین نژاد مقبول اداکارہ و ماڈل لاریسا بونیسی سے ڈیٹنگ کے حوالے سے گردشی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

تاہم اب حال ہی میں ماڈل لاریسا بونیسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوری شیئر کرکے ان گردشی خبروں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان لائم لائٹ سے دور رہنے کے باوجود اس وقت مقبول ترین اسٹار کڈز میں سے ایک ہیں۔

شوبز کی چکا چوند روشنیوں سے دور رہنے کے باوجود آریان خان خبروں میں رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ اُن کے مداح ہیں جو ان سے متعلق ہر ایک چیز جاننا چاہتے ہیں۔

آریان خان یوں تو اداکاری کی بجائے فلموں کی ہدایت کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے گزشتہ کچھ برسوں کے دوران اپنا ایک کلوتھنگ برانڈ لانچ کیا ہے جس کے ایمبیسڈر اُن کے والد یعنی کہ شاہ رخ خان ہیں۔

اسی کلوتھنگ برانڈ کے لیے برازیلین ماڈل لاریسا بونیسی بھی ماڈلنگ کر رہی ہیں۔

ان دنوں لاریسا بونیسی اور آریان خان ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے شہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں ایسے میں ماڈل کی حالیہ انسٹااسٹوری ان گردشی افواہوں کو مزید طول دینے کے لیے کافی ہیں۔

لاریسا بونیسی نے گزشتہ دنوں اپنی انسٹااسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی، جس میں کسی کا چہرہ تو نظر نہیں آرہا البتہ دو ہاتھ نظر آرہے ہیں جس میں سے ایک میں کافی پکڑی ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر ماڈل خود ہیں۔

برازیلین ماڈل نے آریان خان کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کردی؟

ان کے ساتھ ہی ان کا مسٹر مین بھی تصویر میں نظر آرہا ہے جس کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ آریان خان کا ہاتھ ہے اور دونوں کہیں گھومنے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے لاریسا بونیسی نے اپنی انسٹااسٹوری میں بھی سوال کیا ہے کہ اگلی منزل کونسی ہوگی؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے چار شہروں (دہلی، حیدرآباد، ممبئی، راجھستان) کے نام بھی آپشنز میں دیئے ہیں۔

بعدازاں انہوں نے ایک اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی وہ حیدرآباد جارہی ہیں۔

واضح رہے ماڈل لاریسا آریان خان سے عمر میں 7 برس بڑی ہیں ، گوکہ ان دونوں نے اپنے رشتے کے حوالے کوئی تصدیق نہیں کی تاہم دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کر رہے ہیں اور اکثر اوقات ایک ساتھ مختلف پارٹیز میں نظر آتے ہیں۔

Check Also

سید قربانی دے گیا ہے، یزید کی اُلٹی گنتی شروع : نور بخاری کا ایرانی صدر کو خراجِ عقیدت

دین کی خدمت کے لیے شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ایران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *