Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ودیا بالن بالی ووڈ میں اقربا پروری پر پھٹ پڑیں

ودیا بالن بالی ووڈ میں اقربا پروری پر پھٹ پڑیں

معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر پھٹ پڑیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ودیا بالن بالی نے کہا کہ اقربا پروری سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور تعصبات کے باوجود ٹیلنٹڈ فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقربا پروری ہو یا نہ ہو، میں یہاں موجود ہوں، کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ورنہ تو ہر باپ کا بیٹا اور ہر باپ کی بیٹی کامیاب ہوجاتی۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی تنہا ہی فلم انڈسٹری میں آئی تھیں اور ان کا بھی کوئی سرپرست نہ تھا، لیکن پھر بھی وہ اپنی کام سے مطمئن ہیں۔

اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کچھ ایسے لمحات بھی آئے جب میں نے سوچا کہ اگر مجھے کچھ مخصوص لوگوں کا ساتھ میسر ہوتا تو میری مشکلات کچھ کم ہوجاتیں۔ تاہم میں سمجھتی ہوں مجھے اپنے حصے کا کام ملا ہے اور میں جس کی مستحق تھی وہ مجھ سے کوئی چھین نہیں سکا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *