Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے کرکٹ کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

اس سے پہلے بھی موسیقی کے شوقین کئی ویسٹ انڈین کرکٹرز اپنے گانے ریلیز کر چُکے ہیں جو کافی مشہور ہوئے اب آندرے رسل بھی اپنے دیگر ساتھی کرکٹرز کے نقشِ قدم پر چل پڑے ہیں۔

آندرے رسل بھارتی موسیقار پلاش مُچل کی ترتیب کردہ دھنوں پر بھارتی گلوکارہ پلک مُچل کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اور یہی نہیں بلکہ وہ میوزک ویڈیو میں اداکارہ ایویکا گور کے ساتھ بھی نظر آئیں گے۔

پلاش مُچل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اس نئے گانے ’لڑکی تو کمال کی‘ ہے کا پوسٹر شیئر کر دیا ہے جس پر آندرے رسل اور ایویکا گور کی تصاویر نمایاں ہیں۔

پوسٹر کے مطابق، آندرے رسل کا پہلا گانا ’لڑکی تو کمال کی‘رواں ماہ 9 مئی کو ریلیز ہوگا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *