Breaking News
Home / جاگو کھیل / نیدرلینڈز کے کرکٹر ویوین کنگما کو منفرد ہوم ایڈوانٹیج حاصل

نیدرلینڈز کے کرکٹر ویوین کنگما کو منفرد ہوم ایڈوانٹیج حاصل

نیدرلینڈز کے کرکٹر ویوین کنگما کو منفرد ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہے، ان کا گھر کرکٹ گراؤنڈ میں ہی ہے۔

وور برگ کرکٹ کلب کے گراؤنڈ پر سہ فریقی کرکٹ سیریز کے میچز کھیلے جا رہے ہیں، جس میں نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔

کرکٹ گراؤنڈ ویوین کنگما کے گھر کے عقبی حصے میں ہے، وہ گھر کے پچھلے حصے سے نکل کر گراؤنڈ میں چلے جاتے ہیں۔

ویوین کنگما فیملی سے نیک خواہشات لے کر گراؤنڈ آتے اور پھر واپس گھر آ جاتے ہیں، ان کو پریکٹس سیشن اور میچز کے لیے میلوں کی مسافت طے نہیں کرنا پڑتی۔

فاسٹ بولر ویوین کنگما کو ہیگ میں گھر کے ساتھ ہی تمام سہولتیں حاصل ہیں۔

ویوین کنگما اسکاٹ لینڈ کے خلاف پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے، انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Check Also

یورو کپ فٹ بال، جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کو 1-5 سے ہرا دیا

یورو کپ فٹ بال کے پہلے میچ میں جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کو 1-5 سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *