Home / جاگو ٹیکنالوجی / ٹیکنالوجی کے فروغ، آئی ٹی پارکس کے قیام اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 79 ارب مختص

ٹیکنالوجی کے فروغ، آئی ٹی پارکس کے قیام اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 79 ارب مختص

وفاقی حکومت نے مالی سال 2024 اور 2025 کے بجٹ میں ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مختلف منصوبوں کے فروغ، آئی ٹی پارکس کے قیام سمیت سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے مختلف منصوبوں کے لیے 79 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق فیڈریل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکس بیس کو بہتر بنانے سمیت ادارے کا نیا آئی ٹی سسٹم بنانے کے لیے 7 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اسی طرح حکومت نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی جیسے ادارے بھی قائم کرے گی جو کہ حکومت اور نجی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن میں معاون ثابت ہوں گے۔

حکومت نے آئی ٹی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر انفارمیشن کے مختلف منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے لیے بھی بجٹ کو بڑھا کر دو ارب روپے کرنے کی تجویز ہے، مذکورہ رقم آئی ٹی کورسز کے لیے طلبا کی انٹرنشپ سمیت آئی ٹی کے ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے رکھی جائے گی۔

نئے بجٹ میں حکومت نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے کے لیے بھی 8 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک ڈیویلپمنٹ کے قیام کے لیے بھی 11 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

Check Also

انسٹاگرام پر ہر کسی کو اپنا اے آئی چیٹ بوٹ بنانے کا آپشن دیے جانے کا امکان

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ہر صارف کو اپنا خود کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *