Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بہروز سبزواری کی خواتین کے لباس پر نظر ہوتی ہے، اس پر مجھے بہت آگ لگتی ہے: نادیہ خان

بہروز سبزواری کی خواتین کے لباس پر نظر ہوتی ہے، اس پر مجھے بہت آگ لگتی ہے: نادیہ خان

پاکستانی نامور سینئر اداکاراؤں نے معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیانات سے متعلق اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان، مرینہ خان اور روبینہ اشرف نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور تجزیہ نگار شرکت کی۔

ڈراموں کے تجزیوں پر مبنی اس شو کے دوران میزبان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق دیے گئے بیانات کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔

اس پر اداکارہ مرینہ خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہروز سبزواری نے پہلے عمران خان کو بس کے آگے دھکا دیا اور خود بھی بس کے آگے لیٹ گئے۔

اس سوال پر منجھی ہوئی اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ منہ سے اکثر باتیں غلط نکل جاتی ہیں مگر چلیں اب اسے نظر انداز کر دیں۔

روبینہ اشرف نے مزید کہا کہ بہروز سبزواری نے دوستی کا دعویٰ کیا ہے اُنہوں نے اپنی کسی زمانے کی دوستی کی صرف بات کی تھی، یہ کوئی خاص یا اتنی بڑی بات نہیں ہے۔

روبینہ اشرف نے کہا کہ اُن کے خیال میں عمران خان کے شراب نوشی پر بہروز سبزواری کا تبصرہ محض ایک دوستانہ بیان تھا۔

اس کے برعکس، اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس پر اداکارہ حنا بیات نے بھی بات کی ہے، انہوں نے حنا بیات کے بیان کی تائید کرتے ہوئے تعریف کی کہ حنا نے بولا اور بہت اچھا بولا، کسی کو تو بولنا چاہیے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ اُن کے  خیال میں بہروز سبزواری کو اپنے الفاظ کے چناؤ کا زیادہ محتاط انداز میں استعمال کرنا چاہیے، وہ اپنے بارے میں بات کریں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بہروز سبزواری ہمیشہ دوسروں سے متعلق بات کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران سابقہ بہو سائرہ یوسف سے متعلق بات کی ہے جو کہ عوام کو اچھا نہیں لگا، اس پر بہروز کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نادیہ خان بہروز سبزواری کے ماضی میں دیے گئے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کے لباس پر بھی بہت بات کرتے ہیں، اُنہیں خواتین کے نجی معاملات پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

اداکارہ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ کبھی وہ میرے تو کبھی کسی اور خاتون کے لباس پر بات کرتے ہیں، اُن کی نظر خواتین کے لباس پر رہتی ہے کہ کون سی اداکارہ تنگ اور کون کھلا لباس پہن رہی ہے، بہروز سبزواری کی ایسی باتیں کرنے پر مجھے آگ لگ جاتی ہے کیوں کہ وہ دوسروں پر بات کرتے ہیں وہ خود تک محدود نہیں رہتے۔

Check Also

کنگنا رناوت نے نوبیاہتا کزن کو گھر تحفے میں دے دیا

بھارتی اداکارہ و رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے اپنے نوبیاہتا کزن کو گھر تحفے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *