Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فیروز خان نیا گانا ریلیز کرنے کیلئے تیار، ماڈل کے ہمراہ ویڈیو وائرل

فیروز خان نیا گانا ریلیز کرنے کیلئے تیار، ماڈل کے ہمراہ ویڈیو وائرل

پاکستانی معروف اداکار و گلوکار فیروز خان اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کی تیاریوں میں ہیں۔

فیروز خان کی نئی ماڈل کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں وہ گلابی کوٹ جبکہ ان کی ماڈل سرخ ولایتی لباس میں نظر آ رہی ہیں۔

اس گانے کی عکس بندی کے مناظر سوشل میڈیا کے متعدد پیجز پر وائرل ہیں۔

فیروز خان کی اس وائرل ویڈیو میں اُنہیں اپنے گانے کی ماڈل کے ساتھ پوز دیتے اور ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گانے کی عکس بندی کے مناظر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ فیروز خان کا یہ گانا بھی ایک فاسٹ، ہپ ہاپ بیٹ پر مبنی ہوگا۔

اداکار کے مداح اس ویڈیو کو لائیک اور اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں اداکار پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

صارفین کا پوچھنا ہے کہ ’کیا اُنہیں اب اُن کے شیخ نے آن اسکرین بولڈ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔‘

یاد رہے کہ 2020ء میں ٹی وی اور فلم اسٹار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے باقی زندگی اسلامی تعلیمات کی تبلیغ میں گزارنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

Check Also

کنگنا رناوت نے نوبیاہتا کزن کو گھر تحفے میں دے دیا

بھارتی اداکارہ و رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے اپنے نوبیاہتا کزن کو گھر تحفے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *