Home / جاگو بزنس (page 660)

جاگو بزنس

اسٹیٹ بینک نے قرض ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کی وضاحت کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض کی ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کے فیصلے کی وضاحت کردی۔ آٹوز، ہاؤسنگ، کنزیومر لون اور کریڈٹ کارڈز پر قرض کی مؤخر ادائیگی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت سامنے آگئی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ماضی میں قرض کو بلاتاخیر واپس …

Read More »

سعودی عرب کا تیل کی برآمد روزانہ ایک کروڑ بیرل سے بڑھانے کا منصوبہ

سعودی عرب نے رواں برس مئی سے تیل کی برآمد کو بڑھا کر روزانہ ایک کروڑ 6 لاکھ بیرل کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت توانائی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ملک میں توانائی کے لیے تیل …

Read More »

کورونا وبا؛ رشیم کی پیداوار میں 67 فیصد کمی کا خدشہ

لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں مختلف معاشی سرگرمیاں متاثرہوئی ہیں وہیں رواں سیزن کے دوران ریشم کے کیڑوں کی پرورش کا عمل بھی بری طرح متاثرہواہے، پنجاب میں ریشم کی کیڑوں کی پرورش کا صرف 33 فیصد ٹارگٹ مکمل ہوسکے گا، ریشم کے کیڑے پالنے اوران سے ریشم حاصل …

Read More »

طلبہ اور کاروباری افراد کیلیے میٹنگ پلیٹ فارم متعارف

کراچی:  کورونا کی وباکے خلاف جنگ میں پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اپنا بھرپورکردارادا کررہی ہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری اپنے گھروں میں محدود ہیں ،تعلیمی اور کاروباری ادارے بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں،’’ڈی جی سول ‘‘ نامی …

Read More »

کورونا وائرس: اے ڈی بی سے پاکستان کیلئے مزید 20 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور

پاکستان: ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کے تناظر میں پاکستان کے لیے مزید 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نئی گرانٹ پہلے سے منظور شدہ گرانٹ 5 لاکھ ڈالر کی تکمیل …

Read More »

کورونا کے معیشت پر منفی اثرات؛ حکومت کو بجٹ کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کیلیے کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کی تیاری میں بھی شدیدمشکلا ت پیدا ہوگئی ہیں رواں مالی سال کیلیے تمام اقتصادی اہداف متاثر ہونیکی وجہ سے اگلے بجٹ کے حوالے سے اقتصادی اہداف کا تعین بھی مشکل ہورہا …

Read More »

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باعث دودھ کی فی لیٹر قیمت 80 روپے پر آگئی

کراچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 110 سے 80  روپے پر آگئی۔ کراچی میں کورونا وائرس  کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں ہوٹل اور چائے خانے بند ہونے سے  دودھ کی طلب و رسد میں بھی فرق آیا ہے۔ …

Read More »

کورونا وائرس: بینک گھر کی دہلیز پر چیک وصول کرسکیں گے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے پیش نظر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے اور صارفین کو سہولت پہنچانے کے لیے بینکوں اورمائیکرو فنانس بینکو (ایم ایف بی) کو ڈوراسٹیپ چیک کلکشن کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مذکورہ اقدام کے تحت …

Read More »

اسٹیٹ بینک نے ڈائریکٹ چیک ڈپازٹ کی سہولت متعارف کرادی

کراچی: کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی شاخوں میں رش کم رکھنے کے لیے چیک سے لین کی سہولت آسان کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اب کسٹمرز چیک سے ادائیگی کرنے والوں کے بینک …

Read More »

کورونا وائرس: ترقی پذیر ملکوں کیلئے بھاری فنڈنگ درکار ہے، آئی ایم ایف

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب عالمی معیشت زوال کی جانب گامزن ہے اور ترقی پذیر ملکوں کی مدد کے لیے بھاری فنڈنگ درکار ہے۔ انہوں نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ …

Read More »