Home / جاگو بزنس / پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا معاہدہ

پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا معاہدہ

 اسلام آباد: 

پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے عالمی بینک کیساتھ طے پانے والے 304 ملین ڈالرز کا معاہدہ پنجاب میں ریسورس اور ڈیجٹل کی ترقی وبہتری کیلئے کیا گیا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار  شریک ہوئے، پروگرام کے تحت پنجاب میں فسکل رسک منیجمنٹ، ریونیو کی بہتری اور اخراجات کی منیجمنٹ میں مدد ملے گی۔

اس موقع پروفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار نے کہا ہماری حکومت کا مقصد فسکل منیجمنٹ کو بہتر بنانا ہے، عالمی بینک کے تعاون کیلئے شکرگزار ہیں۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ عالمی بینک پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

Check Also

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

مسلسل 4 بار قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *