Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہانیہ عامر کی شاعری مداحوں کو بھا گئی

ہانیہ عامر کی شاعری مداحوں کو بھا گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورت تصویر اورشاعری مداحوں کو خوب  بھا گئی ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

ہانیہ عامر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے کیمشن میں ایک شعر  لکھا ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ہانیہ عامر نے کیپشن میں شاعر  ’خاموش دہلوی‘ کے شعر ’عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں، ہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں‘ سے ایک مصرعہ شیئر کیا ہے۔

ہانیہ عامر کی جانب سے اپنی تصویر پر لکھا گیا مصرعہ کچھ یوں ہے کہ ’ ہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں ۔‘

ہانیہ عامر کے مداح اُن کی خوبصورتی اور شاعری کے انتخاب کو خوب داد دے رہے ہیں ۔

ہانیہ عامر کی جانے سے پوسٹ کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناک میں چھوٹی سی بالی اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

Check Also

ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رُخ خان ہیں: متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے لالی ووڈ کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *