Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستان میں آن لائن فلم پروڈکشن کورس کا آغاز

پاکستان میں آن لائن فلم پروڈکشن کورس کا آغاز

ملک میں پہلی بار سرکاری سرپرستی میں آن لائن فلم پروڈکشن کورس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ کے زیر اہتمام آن لائن فلم پروڈکشن کورس کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ فلم پروڈکشن   کورس 1 سال پر محیط ہوگا جس کے دو سمسٹر ہیں۔

1 سال دوران دو سمسٹرز میں طلبہ کو اسکرپٹ رائٹنگ، پروڈکشن، پوسٹ پروڈکشن، اور دیگر سیکھائے جائیں گے جبکہ آن لائن کورس کے لیے جرمن، امریکی ایمبیسی اور صوبائی حکومتیں معاونت فراہم کریں گی۔

اس ضمن میں سرمد کھوسٹ کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر پہلی بار فلم پروڈکشن پروگرام شروع کیا جارہاہے جس میں ملکی اور غیر ملکی اساتذہ فلم پروڈکشن سیکھائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں سید نور کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آن لائن فلم پروڈکشن کورس سے بہتر لوگ انڈسٹری میں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہکورس مکمل کرنے والوں کو ہم انڈسٹری میں کام کا موقع دیں گے کیونکہ ہندوستان کی حکومت بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلم پروڈکشن کورس کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نےبھی اپنی شرکت ممکن بنائی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور اسجمن میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں بحالی کے اثرات نمودار ہو رہے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمی صنعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تربیتی کورس اہم قدم ہے۔

Check Also

ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رُخ خان ہیں: متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے لالی ووڈ کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *