Breaking News
Home / جاگو کھیل / قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مصباح الحق

قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مصباح الحق

ولنگٹن: 

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رمیز راجہ سے گفتگو کے دوران کوچنگ میں جارح مزاجی کی کمی نظر آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی حکمت عملی بناتے ہیں اپنے وسائل کو دیکھنا پڑتا ہے، مینجمنٹ کے لیے سب سے اہم یہی جاننا ہوتا ہے کہ کس پلئیر میں کیا صلاحیت اور اس کو کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کپتان کا دوسروں کے لیے مثال بننا ضروری ہے، بابر اعظم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، نائب کپتان شاداب خان بھی ہے، دونوں جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، دوسرے بھی ان کی تقلید کریں گے، میرا دور مختلف تھا، لوگوں کو میری شخصیت کو نظر میں نہیں رکھنا چاہیے۔

Check Also

یورو کپ فٹ بال، جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کو 1-5 سے ہرا دیا

یورو کپ فٹ بال کے پہلے میچ میں جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کو 1-5 سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *