Home / جاگو کھیل / فخر زمان کو پاکستان نیوی کی اعزازی رینک سے نوازا جائے گا

فخر زمان کو پاکستان نیوی کی اعزازی رینک سے نوازا جائے گا

 کراچی: 

پاکستان نیوی نے فخرزمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی رینک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مردان سے تعلق رکھنے والے اوپنر نے والد کی خواہش پر 2007 میں پاکستان نیوی کو جوائن کیا تھا، ساتھ ساتھ موقع ملنے پر کرکٹ کھیلتے رہے، 2013 میں انہوں نے ملازمت کو خیرباد کہتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری سے دنیا کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی، اسکواڈ کی روانگی سے قبل بخار ہو جانے کی وجہ سے نیوزی لینڈ نہیں جا سکے، پاکستان نیوی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی رینک دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تقریب رواں ماہ کے آخری ہفتے اسلام آباد میں ہوگی۔

Check Also

یورو کپ، اسپین نے اٹلی کو ایک صفر سے شکست دے دی

یورو کپ فٹ بال میں اسپین نے اٹلی کو ایک صفر سے شکست دے دی، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *