Home / جاگو کھیل / امام الحق کی نیوزی لینڈ کے بعد ساوتھ افریقہ کیخلاف بھی شرکت مشکوک

امام الحق کی نیوزی لینڈ کے بعد ساوتھ افریقہ کیخلاف بھی شرکت مشکوک

 لاہور: 

فنٹس مسائل سے دوچار اوپنر امام الحق  کی ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک  ہےاور پہلے ٹیسٹ کے لیے ان کو منتخب نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق انگوٹھے کی انجری میں مبتلا امام الحق انگوٹھے کا ایکس رے کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ پی سی بی کو مل گئی ہے جس میں ڈاکٹرز نے مزید ڈیڑھ ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فوری کھیلنے کی صورت میں انجری بڑھنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے دورہ نیوزی لینڈ پر تھرو ڈاون پریکٹس کے دورہ امام الحق کا انگوٹھا فریکچر ہوا تھا اور وہ کپتان بابراعظم کی طرح بغیر کوئی میچ کھیلے نیوزی لینڈ سے وطن واپس آئے تھے۔ امام الحق پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لیں گے، دوسرے ٹیسٹ میں شامل کرنے سے پہلے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *