Home / جاگو کھیل / بابراعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

بابراعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

 لاہور: 

پاکستانی ٹیم کے کپتںان بابر اعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کے لیے بابر اعظم نے اظہر علی کے ساتھ بھرپور بیٹنگ سیشن کی، نیشنل ہائی پرفارمنس سیننٹر میں  بابراعظم دو دن سے اپنے کلب ٹرینر کے ساتھ نیٹ میں ہلکی پھلکی پریکٹس کررہے تھے۔

اب پہلی بار انہوں نے وہاب ریاض جیسے تیز باولر کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کی ہے، ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی کافی دیر تک وہاب ریاض اور دوسرے نوجواب بولرز کے سامنے بیٹنگ کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔اوپنر امام الحق کو بھی ایک سے دو دن میں بیٹنگ پریکٹس کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ابھی وہ جم ورک کررہے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کا بھی ہائی ہرفارمنس سینٹر میں ری ہیب جاری یے۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *