Home / جاگو کھیل / لاہور قلندرز ہیلتھ ودیگر ورکرز کو خراج تحسین پیش کریں گے

لاہور قلندرز ہیلتھ ودیگر ورکرز کو خراج تحسین پیش کریں گے

 لاہور: 

 پی ایس ایل 6کے لاہور میں میچز کے دوران ہیلتھ ورکرز سمیت مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے ہمراہ لاہور کے لبرٹی چوک میں پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور قلندرز لاہور سے ہے تو پی ایس ایل میں اس کے ساتھ ہیں، ٹیم کے چاروں میچز کو شہر میں خدمات سرانجام دینے والے اداروں سے منسوب کرینگے۔ لاہور قلندرز کے چاروں مقابلوں میں ڈاکٹرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ریسکیو1122 اور ایس او ایس ویلیج کے ورکرز کیلیے انکلوڑرز مختص ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا میچ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، دوسرا ڈاکٹرز، تیسرا ریسکیو1122 چوتھا ایس او ایس ویلیج کے نام ہو گا، ان اداروں سے تعلق رکھنے والے ورکرز ایک خصوصی انکلوڑر میں موجود ہوں گے، ہمارا مقصد مشکل حالات میں کام کرنے والے ان ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ لاہور کو ایک اچھا ایڈمنسٹریٹر ملا ہے، یہ ہمارا شہر اور یہاں خدمات سر انجام دینے والے ہمارے ہیروز ہیں۔

Check Also

پاکستانی اینکر اور میراتھون رنر مونا خان یونان میں گرفتار

پاکستانی اینکر اور میراتھون رنر مونا خان کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں گرفتار کرلیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *