Home / تازہ ترین خبر / ڈیرہ اسمٰعیل خان: شرپسندوں نے مسافروں کو اتارکر بس کو آگ لگادی

ڈیرہ اسمٰعیل خان: شرپسندوں نے مسافروں کو اتارکر بس کو آگ لگادی

ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب شر پسندوں نے مسافروں کو زبردستی اتارکر بس کو آگ لگادی۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب مسافر بس پر شر پسند عناصر کی جانب سے حملہ کیا، متاثرہ بس درازندہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ شرپسندوں کی جانب سے تمام سواریوں کو زبردستی نیچے اتارا گیا اور بس ڈرائیور کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سواریوں کے نیچے اترنے کے بعد بس کو آگ لگادی گئی جس سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن شرپسند عناصر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *