Home / تازہ ترین خبر / تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے پی این ایس اصلت سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات

تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے پی این ایس اصلت سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات

پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا جو مخصوص ہیلی کاپٹر کے ساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔

بیان میں کہا گیاکہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

Check Also

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

عیدالاضحی پر قسائیوں کی طرح سبزی فروشوں نے بھی من مانیاں شروع کردیں، جس کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *