Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کورونا کا شکار ہوکر عدنان صدیقی نے کیا سبق سکھایا ؟

کورونا کا شکار ہوکر عدنان صدیقی نے کیا سبق سکھایا ؟

 لاہور: 

اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار ہوکر ایک بات ہی سیکھی کہ کسی کے مشوروں پر عمل نہیں کرنا۔سوشل میڈیا پر اپنی شیئر کی گئی وڈیو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ وہ 24 جولائی کو کورونا کا شکار ہوئے تھے لیکن اب وہ کافی بہتر ہیں۔ کورونا کا شکار ہونے کے بعد میں نے بہت کچھ کیا، قرنطینہ کے دوران میں بہت کچھ لکھا، بہت سی چیزیں پڑھیں ، اس دوران میں کچھ کھانے بھی بنائے لیکن ایک چیز ضرور سیکھی اور وہ یہ کہ مجھے کسی سے مشورے نہیں لینے۔


عدنان صدیقی نے کہا کہ کوویڈ کے بارے میں لوگ عجیب سی باتیں کرتے تھے، ایسی باتوں سے کوئی کمزور آدمی ڈر کر  مر ہی جائے، میں نے ساری باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں، اور اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں۔

Check Also

سید قربانی دے گیا ہے، یزید کی اُلٹی گنتی شروع : نور بخاری کا ایرانی صدر کو خراجِ عقیدت

دین کی خدمت کے لیے شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ایران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *