Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’ارشد ندیم تم پاکستان کے ہیرو ہو‘، فنکاروں کے ارشد ندیم کیلئے پیغامات

’ارشد ندیم تم پاکستان کے ہیرو ہو‘، فنکاروں کے ارشد ندیم کیلئے پیغامات

کراچی: 

ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کے لیے کوئی میڈل تو نہ جیت سکے لیکن کروڑوں پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔پاکستان کے کسی اولمپک نے آج تک جیولین تھرو کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ فائنل مقابلے میں ارشد ندیم  کی پانچویں پوزیشن آئی۔ جس کی وجہ سے وہ ملک کے لیے سونے کا تمغہ تو نہ جیت سکے لیکن قوم کے ہیرو بن چکے ہیں۔

ارشد ندیم اولمپکس میں کسی سپورٹ کے بغیر، بھرپور محنت، لگن اور اپنے بل بوتے پر فائنل راؤنڈ میں پہنچے۔ ان کا نام کل سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور تمام پاکستانی ان کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

ان پاکستانیوں میں فنکار برادری بھی شامل ہے جو سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات اور محبت بھرے پیغامات دے رہے ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے ارشد ندیم کے عزم اور حوصلے کی داد دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا فخر قرارد یا اور کہا جیت اور ہار تو کھیل کا حصہ ہیں۔ آپ نے کھیل کیسے کھیلا یہ اہمیت رکھتا ہے۔ آپ پاکستان کے ہیرو ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ارشد ندیم ہمیں آپ پر بےحد فخر ہے۔

اداکار عمران اشرف بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دینے والوں میں شامل رہے۔ انہوں نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کھیل کے دوران ایک شاندار تصویر شیئر کی اور لکھا ’’ارشد ندیم سر آپ جیت گئے ہیں، تمغہ نہیں سہی قوم کی پگڑی جیت کر آئے ہیں۔ آپ کا شکریہ۔‘‘

اداکار یاسر حسین نے انسٹااسٹوری پر لکھا ارشد ندیم ہمیں آپ سے محبت ہے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *