Breaking News
Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہماری اداکارائیں عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون بننا چاہتی ہیں، نومی انصاری

ہماری اداکارائیں عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون بننا چاہتی ہیں، نومی انصاری

پاکستانی معروف فیشن کلاتھنگ ڈیزائنر نومی انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس آنے والی ہر پاکستانی اداکارہ بھارتی اداکاراؤں، عالیہ بھٹ یا پھر دیپیکا پڈوکون جیسی بننا چاہتی ہیں۔

نومی انصاری نے حال ہی میں جیو نیوز کے کامیڈی شو  ’ہنسنا منع ہے‘ کی 200ویں قسط میں شرکت کی۔

اس دوران نومی انصاری نے نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔

پروگرام کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے نومی انصاری سے سوال کیا کہ آپ کے پاس پاکستانی سب ہی فنکار آتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں اس طرح کا بنا دیں؟ فنکار کیا خواہشات لے کر آتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں نومی انصاری نے بتایا کہ ان کے پاس آنے والے لوگ طرح طرح کی فرمائشیں لے کر آتے ہیں، ہر انسان کی خواہشات ہوتی ہیں، اداکارائیں آتی ہیں تو اُن کی فرمائش ہوتی ہے کہ ہمیں عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون جیسا بنا دیں۔

نومی انصاری نے کسی بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ پاکستانی اداکارائیں عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون نہیں بن سکتیں، ہر کسی کے اپنے اپنے الگ خدو خال، چہرہ اور الگ قسم کا رہن سہن ہوتا ہے۔

کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے معروف ڈیزائنر نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ اُنہوں نے ایک سلائی مشین سے کام شروع کیا تھا اور اب اِنہیں فیشن کلاتھنگ میں کام کرتے ہوئے 24 سال ہو چکے ہیں۔

نومی انصاری کا بتانا تھا کہ اپنے بزنس کے آغاز میں وہ خود ہی کپڑوں کی سلائی کرنے سمیت ان پر کڑھائی کا بھی کام کیا کرتے تھے۔

نومی انصاری نے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت تین تین ملازمتیں بھی کر رہے تھے اور ایک طرف اپنا بزنس بھی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

نومی انصاری نے شو کے دوران بتایا کہ ان کا اصل نام محمد نعمان محی الدین ہے لیکن شروع سے ہی لوگ اِنہیں نومی بلاتے تھے، اس لیے ان کا نام نومی انصاری پڑ گیا۔

Check Also

عامر خان کی والدہ کے ساتھ خوبصورت تصاویر

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی والدہ زینت حسین کی 90ویں سالگرہ منانے کےلیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *