Home / تازہ ترین خبر / مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ سندھ کی عدلیہ پر کسی مخصوص کیس میں دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ میں لینڈ رجسٹریشن سسٹم کے افتتاحی تقریب کے موقع پر یہ اہم بیان دیا۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے واضح کیا کہ الیکشن ٹریبونل کے جج کا تبادلہ معمول کی کارروائی تھی، ججز کے تبادلے کا نظام بہت پیچیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عدلیہ پر کسی مخصوص کیس میں دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی، کچھ کوششیں ایسی ضرور ہوئیں لیکن خدا کی رحمت سے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا تھا کہ مختلف ادارے عدلیہ میں مداخلت میں ملوث ہیں، مداخلت کاآغاز مولوی تمیز الدین کیس سے شروع ہوا، عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں مداخلت سے مل کر جان چھڑانا ہوگی، ہماری جوڈیشری بغیر کسی ڈر خوف لالچ کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا تھا کہ ایک جج سے میری فون پر بات ہوئی جو ان کے ساتھ ہوا وہ سب انہوں نے بتایا، جج صاحب کا کہنا تھا کہ مجھے خوف نہیں میں اپنا کام ایمانداری سے انجام دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ججز پر دباؤ کے حوالے سے شکایات آئی ہیں، اللہ کا خوف رکھنے والے کسی بلیک میلنگ سے نہیں ڈرتے، مزید کہا کہ 2007 میں عدالتی نظام کی خاطر اکیلا گھر سے نکل پڑا تھا۔

Check Also

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *