Home / جاگو کھیل / پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام

پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کردی۔

آسٹریلیا نے سالانہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ بھارت 4 پوائنٹس کی کمی کے باعث اب دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا تیسرا اور جنوبی افریقا کا چوتھا نمبر ہے جبکہ نیوزی لینڈ 5ویں، پاکستان چھٹے اور سری لنکا 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ون ڈے میں آسٹریلیا کا دوسرا اور جنوبی افریقا کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔

پاکستان چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ویں اور پاکستان ٹیم 7 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ سے پہلے ہی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، امریکا نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *