Breaking News
Home / جاگو کھیل / نیپالی بورڈ نے سندیپ لمی چانے کے ویزے کیلئے حکومت سے مدد مانگ لی

نیپالی بورڈ نے سندیپ لمی چانے کے ویزے کیلئے حکومت سے مدد مانگ لی

کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے سندیپ لمی چانے کے ویزے کے لیے حکومت سے مدد مانگ لی۔

نیپال کرکٹ حکام نے وزیرِ اعظم اور وزارت خارجہ سے سندیپ لمی چانے کے ویزے کے لیے درخواست کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  سندیپ لمی چانے کے امریکی ویزے کے اجراء کے لیے کوشش کی جائے، ویزا درخواست کے ساتھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ویزا جاری نہ ہونا پریشان کن ہے، ویزے کے اجراء کے لیے پُرامید ہیں

واضح رہے کہ امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔

نیپالی کرکٹر کو گزشتہ سال جنسی زیادتی کے الزام میں سزا ہوئی تھی جبکہ گزشتہ دنوں ایک اور عدالت نے ان کو الزامات سے بری کر دیا تھا۔

نیپالی بورڈ نے الزامات سے بری ہونے کے بعد سندیپ لمی چانے کو ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔

Check Also

یورو کپ فٹ بال، جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کو 1-5 سے ہرا دیا

یورو کپ فٹ بال کے پہلے میچ میں جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کو 1-5 سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *