Home / جاگو کھیل / ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے نیپال کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے نیپال کو شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیپال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔

نیپال کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں  20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 114 رنز بناسکی۔

نیپال کے آصف شیخ نے 42، انیل کمار 27 اور کوشل بھڑتل نے 13رنز بنائے، باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکرم اور اینریچ نورٹجے ایک ایک وکٹ لے سکے۔

اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈریکس نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ ٹرسٹن اسٹبز نے 27، مارکرم 15 اور ڈی کوک 10 رنز بناسکے، ٹیم کا باقی کھلاڑی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

نیپال کی جانب سے کوشل بھڑتل نے 4، ڈیپندرا سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا 31 واں میچ جنوبی افریقہ اور نیپال کے درمیان کھیلا گیا، نیپال نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

گروپ ڈی کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ کنگز ٹاؤن میں کھیلا گیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیپال کے کپتان روہت پاوڈل نے کہا کہ وہ دوسری اننگز میں اوس کی توقع کر رہے ہیں، اس لیے وہ ہدف کا تعاقب کرنا پسند کریں گے۔

میچوں کے درمیان طویل وقفے کے بارے میں، پوڈیل کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے تربیت کا ایک اچھا موقع تھا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔

Check Also

یورو کپ، اسپین نے اٹلی کو ایک صفر سے شکست دے دی

یورو کپ فٹ بال میں اسپین نے اٹلی کو ایک صفر سے شکست دے دی، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *