Home / جاگو کھیل / جنوبی افریقا کیخلاف شعیب ملک اور حسن علی کا ڈراپ ہونا یقینی

جنوبی افریقا کیخلاف شعیب ملک اور حسن علی کا ڈراپ ہونا یقینی

بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ شعیب ملک کا انٹرنیشنل کیریئر اب ختم ہوگیا ہے۔ بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں صفرپر آؤٹ ہونے کے بعد سابق کپتان کو یقینی طور پر لارڈز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ڈراپ کردیا جائے گا۔

شعیب ملک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے ون ڈے سے بھی ریٹائرمنٹ لی ہوئی ہے۔ 38 سال کی عمر میں ان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شمولیت بھی ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔

سرفراز نے بھارت کیخلاف شکست کے بعد ہونے والے ذاتی حملوں پر خاموشی توڑ دی

ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے 5 میں سے تین میچز ہارنے کے بعد اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جائیں گی۔ شعیب ملک کو خراب فارم کی وجہ سے ڈراپ کردیا جائے گا ان کی جگہ حارث سہیل لیں گے جو آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں دو سنچریاں بنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور آؤٹ آف فارم فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی لیں گے۔ حسن علی ورلڈکپ میں اب تک نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی کشتی جس بھنور میں پھنسی ہوئی ہے اسے دیکھ کر سرفراز احمد کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ ہمالیہ سر کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرنا ہوگا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے امپاسیبل مشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ اتوار کی شام کو ہوم آف کرکٹ لارڈز میں ہوجائے گا۔

شکست کی صورت میں پاکستانی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر تقریباً ختم ہوجائے گا لیکن امید کی ہلکی کرن پھر بھی باقی رہے گی۔ پاکستان کے بعد سری لنکا کے ہاتھوں میزبان انگلینڈ کی شکست نے ٹورنامنٹ کو اوپن کردیا ہے

Check Also

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے چیف سیکیورٹی افسر تعینات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے چیف سیکیورٹی افسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *