Home / جاگو کھیل / دیگر بورڈز کو دیکھ کر پی سی بی نے بھی چال بدل لی

دیگر بورڈز کو دیکھ کر پی سی بی نے بھی چال بدل لی

لاہور: 

دیگر بورڈز کو دیکھ کر پی سی بی نے بھی اپنی چال بدل لی لہٰذا بھارت کیخلاف 16جون کو ہونے والے میچ کے بعد کرکٹرز فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

ماضی کے انٹرنیشنل ٹورز میں بیوی بچوں کو ساتھ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں تھی، انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی فیملیز ساتھ موجود رہیں، بعد ازاں منیجر طلعت علی کی جانب سے باور کرایا گیا کہ ورلڈ کپ کے دوران کسی کھلاڑی کو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی،اگر کوئی اپنے بیوی بچوں کو انگلینڈ میں ہی رکھنا چاہتا ہے تو اسے آمدورفت اور قیام وطعام کے تمام اخرجات خود برداشت کرنا ہوںگے۔

اس ضمن میں نجی مسائل کی وجہ سے حارث سہیل اور حال ہی میں کینسر کا شکار بیٹی کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے والے آصف علی کو استثنیٰ حاصل تھا، اب یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ کھلاڑی اگر چاہیں تو بھارت کے خلاف 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہونے والے میچ کے بعد اپنی فیملیز کو ہمراہ رکھ سکتے ہیں۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ دیگر ملکوں کے کرکٹرز کو بھی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، اسی رجحان کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں پالیسی بھی تبدیل کر دی گئی ہے

Check Also

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے چیف سیکیورٹی افسر تعینات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے چیف سیکیورٹی افسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *