Home / جاگو پاکستان / فیس بک کی دوستی دھوکا نکلی، شادی کیلئے پاکستان آنے والی غیر ملکی خاتون واپس روانہ

فیس بک کی دوستی دھوکا نکلی، شادی کیلئے پاکستان آنے والی غیر ملکی خاتون واپس روانہ

لاہور: 

فیس بک پر دوستی دھوکا ثابت ہوئی اور انڈونیشن خاتون بہاولپور کے نوجوان کی محبت میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہوگئی۔

انڈونیشین خاتون مورنگش نیگا سیرف ایک ماہ قبل 13 مئی کو بہاولپور کے نوجوان سے شادی کے جھانسے میں آکر لاہور پہنچی تھی۔ مذکورہ لڑکے نے لاہور میں مورنگش سے ملاقات کی اور شادی کرنے کے چند روز بعد جان چھڑوانے کے لیے گھریلو مجبوری ظاہر کردی کہ وہ اس کو ساتھ نہیں رکھ سکتا۔ لڑکا نہ صرف انڈونیشن خاتون کو لاہور ائرپورٹ پر چھوڑ کر واپس روانہ ہوگیا بلکہ خاتون سے اس کے پاس موجود رقم بھی بٹور لی۔

غیر ملکی خاتون پیسوں کی عدم دستیابی کے باعث تین روز تک لاہور ائرپورٹ کے ویٹنگ ایریا میں ہی موجود رہی اور زار و قطار روتے  ہوئے دھوکا دینے والے نوجوان کو کوستی رہی۔ مورنگش نیگا سیرف کے مطابق اس کے پاس پیسے ختم ہوگئے تھے۔ آج صبح گھر والوں سے پیسے منگوا کر کریڈٹ کارڈ پر ٹکٹ خرید کر انڈونیشیا روانہ ہو گئی

Check Also

تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس: سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس میں دائر نظر ثانی درخواست پر نمبر درج کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *