Home / جاگو بزنس / چینی سرمایہ کاروں کو اسٹیل ملز خریدنے کی پیشکش کا فیصلہ تبدیل

چینی سرمایہ کاروں کو اسٹیل ملز خریدنے کی پیشکش کا فیصلہ تبدیل

اسلام آباد: 

 وفاقی حکومت نے سی پیک فریم ورک سے اسٹیل ملز کے اخراج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب اسٹیل ملز چینی سرمایہ کاروں کو خریدنے پیشکش نہیں کی جائیگی بلکہ اسے عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

حکومت نے 5 برس سے بند اسٹیل مل کی چینی سرمایہ کاروں کو فروخت کی پیشکش کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت صنعت کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے اسٹیل ملز کی فروخت کا فیصلہ چند ہفتے قبل وزیراعظم کی سطح پر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور وزیر نجکاری میاں محمد سومرو اسٹیل ملز کی سی پیک فریم ورک میں شمولیت کے حق میں تھے۔ تاہم مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور کچھ دیگر حکام چاہتے تھے کہ اسٹیل ملز کی اوپن بڈنگ کے ذریعے نیلامی کی جائے۔

Check Also

کراچی کے تاجر رہنماؤں کی وزیر اعظم کو تجاویز

کراچی کی تاجر برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران ان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *