Home / جاگو دنیا / شام میں اسرائیل کا ایرانی تنصیبات پر راکٹ حملہ، 6 ہلاک

شام میں اسرائیل کا ایرانی تنصیبات پر راکٹ حملہ، 6 ہلاک

دمشق: 

اسرائیلی فوج نے گولان پہاڑیوں سے شام میں موجود ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 ایرانی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں متعدد مقامات پر میزائل داغے، زیادہ تر میزائل ایرانی تنصیبات اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کے پر لگے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ گولان پہاڑیوں سے داغے گئے اکثر میزائلوں کو قومی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا اور ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب شام میں جنگی حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے راکٹ حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 6 جنگجو مارے گئے اور اسلحہ کے ڈپو کو بھی نقصان پہنچا۔

راکٹ حملوں پر اسرائیل اور ایران کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسرائیل ماضی میں بھی ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف سینکڑوں حملے کر چکا ہے۔

Check Also

سعودی عرب: 2 ہزار 764 حجاج ہیٹ اسٹروک کا شکار

سعودی عرب میں 2 ہزار 764 حجاج کرام ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے۔ ترجمان سعودی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *