Home / جاگو بزنس / وفاقی ٹیکس محتسب نے آر ٹی او فیصل آباد کے افسران پر عائدکرپشن کے الزامات بے بنیاد قرار دیدیے

وفاقی ٹیکس محتسب نے آر ٹی او فیصل آباد کے افسران پر عائدکرپشن کے الزامات بے بنیاد قرار دیدیے

اسلام آباد: 

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے ماتحت ادارے آر ٹی او فیصل آباد کے افسران پر عائد کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب کو لیاقت کمال نامی شخص کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس میں آر ٹی او فیصل آباد کے افسران و اہلکاروں پر کرپشن کے  الزامات عائد کیے گئے تھ

مذکورہ شکایت پر وفاقی ٹیکس محتسب نے آر ٹی او فیصل آباد کی انسپکشن کیلئے چیف کمشنر ایل ٹی یو لاہور قیصر اقبال، وفاقی ٹیکس محتسب کے مشیر عبدالرحمٰن ڈوگر اور سید پرویز علی شاہ مشیر وفاقی ٹیکس محتسب پر مشتمل خصوصی انسپکشن ٹیم تسکیل دی جس نے معاملہ کی چھان بین کی۔

انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کی جانب سے عائد الزامات درست ثابت نہیں ہوئے۔

 

Check Also

مئی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ

گزشتہ 2 ماہ میں ترقی کی نمو میں معمولی اضافے کے بعد مئی میں ٹیکسٹائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *