Home / جاگو کھیل / اولمپکس کے افتتاحی میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ناکامی

اولمپکس کے افتتاحی میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ناکامی

ٹوکیو اولپمکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شروعات میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور شوٹر غلام جوزف 10 میٹر ایئر پستول فائر کے مقابلے میں کوالیفائی نہ کر سکے جبکہ ماحور شہزاد کو بھی بیڈمنٹن کے پہلے میچ میں جاپان کی عالمی نمبر چار یاماگوچی اکانے کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

غلام جوزف نے 10 میٹر ایئر پستول اولمپک کوالیفکیشن میچ میں نویں پوزیشن حاصل کی، قانون کے مطابق شروع کے 8 شوٹرز فائنل میں داخل ہوتے ہیں لیکن غلام جوزف اس دن بدقسمت رہے اور ان کا 578/600 اسکور کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں نمبر والے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹائی ہوگیا اور وہ معمولی سے فرق سے باہر ہوگئے۔

دوسری جانب ماحور شہزاد کو، جو ایک قابل کھلاڑی اور سابقہ قومی چمپئن بھی ہیں، آکانے کے ہاتھوں 3-21 اور 8-21 سے شکست ہوئی۔

ان کا اگلا مقابلہ برطانوی کھلاڑی کرسٹی گِلمور سے منگل کو ہوگا۔

ادھر پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب اتوار (آج) کو 67 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلے میں نظر آئیں گے۔

22 سالہ طلحہ 45 سال میں اولمپکس میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی ویٹ لفٹر ہیں، وہ اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی نہیں کر سکے تھے اور انہیں کوٹہ سسٹم کے تحت اولمپکس میں شامل کیا گیا۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *