Home / جاگو کھیل / ہاردیک پانڈیا مکمل فٹ نہ ہو سکے

ہاردیک پانڈیا مکمل فٹ نہ ہو سکے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا مکمل فٹ نہ ہو سکے جس کے باعث ان کا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف بھی میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، اسی وجہ سے وہ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق ہاردیک پانڈیا تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، ان کی انجری باعثِ تشویش نہیں۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *