Home / جاگو دنیا / اسرائیلی فوج کی الشفا اسپتال سے انخلا کی تصدیق

اسرائیلی فوج کی الشفا اسپتال سے انخلا کی تصدیق

اسرائیلی افواج کا الشفا اسپتال میں جاری آپریش مکمل ہونے کے بعد انخلا کا عمل شروع ہوگیا جس کے بعد اسپتال میں بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے الشفا اسپتال سے انخلا کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق الشفا اسپتال میں جاری اسرائیلی فوج کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ حکام کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد اسپتال میں بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے اندر موجود کمپلیکس، طبی مشینری مکمل تباہ ہوچکی ہیں جبکہ اسپتال کے قریب گلیوں میں لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کے 13 روزہ محاصرے کے دوران 400 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس محاصرے کے دوران 21 مریض دم توڑ گئے۔

Check Also

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنیوالی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنے والی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *