Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عمران عباس کی ترک اداکارہ برچن عبداللہ کے ساتھ تصاویر وائرل

عمران عباس کی ترک اداکارہ برچن عبداللہ کے ساتھ تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  پاکستان کے معروف اداکار  عمران عباس اور شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی میں ’حفصہ ‘ کا کردار نبھانے والی ترکش اداکارہ برچن عبداللہ کے ساتھ تصاویر  اور ویڈیوز وائرل ہو  رہی ہیں۔

اداکار عمران عباس  ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں  اور  انسٹاگرام پر استنبول کے دورے کی مختلف تصاویر شیئر کر رہے ہیں، عمران عباس کی جانب سے ترک اداکارہ برچن عبداللہ کے ہمراہ بھی اپنی تصویر  اور  ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

اداکار نے تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ’ شوٹنگ سے قبل ہوئی عام گفتگو ‘

اداکار نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ برچن عبداللہ کے ساتھ ساتھ پرنسز ہیلین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

عمران عباس کی پوسٹ کا کیپشن ظاہر کرتا ہے کہ زیر غور تصویر کسی شوٹ سے قبل لی گئی تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اداکار  پوسٹ میں کس شوٹ کا ذکر کر رہے ہیں۔

عمران عباس کی پوسٹ دیکھنے کے بعد اُن کے مداح یہ جاننے کے لیے بےچین ہیں کہ آخر  وہ اصل میں کون سے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

Check Also

بھارتی اداکار عمران خان نے آخرکار اونتیکا ملک سے طلاق کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے پہلی بار اپنی سابقہ ​​اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *