Home / جاگو بزنس / ڈالر رکھنے والوں کے لئے بُری خبر

ڈالر رکھنے والوں کے لئے بُری خبر

ڈالر رکھنے والوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور اسمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاون سے قبل ایکس چینج کمپنیوں کو روزانہ 5 ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور اسمگلرز کیخلاف حالیہ کارروائی کے نتیجے میں بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور بینکوں کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے۔

چیئرمین ملک بوستان کے مطابق ڈالرز کی بڑی تعداد مختلف بینکوں کے لاکرز میں رکھی گئی تھی اور بینکوں کا عملہ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے ساتھ مل کر یہ ڈالرز حوالہ اور ہنڈی میں استعمال کرتے تھے، اگر کارروائی جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

Check Also

لاہور: نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مرکز اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *