Home / جاگو کھیل / حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے: شاہین آفریدی

حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے: شاہین آفریدی

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے۔

ایک بیان میں حارث رؤف کی انجری کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز میں ان کی عدم دستیابی ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے لیے یہ دھچکا تو ہے مگر وہ پاکستان کا بھی اہم بولر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی کرکٹ کے لیے انہیں ری کور ہونے کا وقت دیا گیا ہے، حارث رؤف کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ لاہور قلندرز کم بیک کرے گی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

Check Also

پیرس، فرینچ اوپن میں نوواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں کامیاب

پیرس میں جاری فرینچ اوپن مقابلے میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے پہلے راؤنڈ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *