Home / جاگو بزنس / چینی وفد کا پاکستانی فٹ ویئر انڈسٹری میں 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

چینی وفد کا پاکستانی فٹ ویئر انڈسٹری میں 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

چین کی فٹ ویئر انڈسٹری کے وفد نے لاہور میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا اور پاکستان میں 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ 

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل رافعہ سید کا کہنا ہے کہ چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منصور احسان بھی موجود تھے۔

چینی وفد نے لاہور اور شیخوپورہ میں شو فیکٹریوں کا دورہ کیا اور ایک ایم او یو پر دستخط بھی کیے۔

وفد نے پہلے مرحلے میں 2 ارب اور دوسرے مرحلے میں 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

ڈی جی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی رافعہ سید نے وفد کو بتایا کہ فٹ ویئر  انڈسٹری 10 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے جبکہ پاکستان جوتوں کا ساتواں بڑا صارف ملک ہے۔

Check Also

سپریم کورٹ کا مقصد تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کرنا ہر گز نہیں تھا، جسٹس منیب اختر

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *