Home / جاگو انٹرٹینمنٹ (page 1420)

جاگو انٹرٹینمنٹ

کتھک ڈانسر شیما کرمانی کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کے لیے عالمی اعزاز

پاکستان کی معروف اور پہلی خاتون کتھک ڈانسر شیما کرمانی کی زندگی پر بنائی گئی مختصر دوانیے کی دستاویزی فلم نے کینیڈیا کے شہر’مونٹریال‘ میں ہونے والے فلمی فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کرلیا۔ شیما کرمانی کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری فلم ’ود بیلز آف ہر فیٹ‘ کی ہدایات تیمور …

Read More »

’ای شارپ بینڈ‘ کی ’شبانہ‘ نے جوانوں کے دل جیت لیے

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے میوزیکل بینڈ ’ای شارپ‘ نے اپنے ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ میں پیش کیے گئے گانے ’او شبانہ‘ کی ویڈیو ریلیز کردی۔ ’ای شارپ‘ نے ابتدائی طور پر ’او شبانہ‘ کو میوزیکل مقابلے پروگرام ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈ‘ کے رواں برس نشر …

Read More »

’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے بعد ہمایوں سعید اور واسع چوہدری کی فلم ’نرم گرم‘

کچھ دن قبل ہی اس بات کی تصدیق سامنے آئی تھی کہ آنے والی رومانٹک مصالحہ فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات ایک بار پھر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔ ان دونوں کی جوڑی کو ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں بھی بہت سراہا گیا تھا …

Read More »

مشن پرواز کے بعد فخر عالم کا خلا میں پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم

پوری دنیا کا کامیابی کے ساتھ 23 روز میں چکر لگانے والے  پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے اب خلا میں پاکستانی پرچم لہرانے کی ٹھان لی ہے۔ دنیا کے تاریخی سفر کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر گلوکار و اداکار فخرِعالم نے دستاویزی فلم ‘مشن پرواز’ ریلیز …

Read More »

پاکستانی فلم دیکھ کر ’سر میں درد‘ ہوگیا، عمران عباس

فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار عمران عباس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اعتراف کیا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک نئی پاکستانی فلم دیکھنے کے دوران انہیں شدید ’سر درد‘ ہوا۔ عمران عباس خود بھی پاکستانی و بھارتی فلموں میں اداکاری دکھا چکے ہیں، انہوں نے …

Read More »

سعودی ولی عہد سے بیٹی کے تعلقات پر لنزے لوہان کے والد نے خاموشی توڑ دی

گزشتہ چند ماہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متنازع ہولی وڈ اداکارہ لنزے لوہان کے درمیان تعلقات اور کشیدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ رواں ماہ ستمبر میں شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ لنزے لوہان اور سعودی عرب کے …

Read More »

علی ظفر کی نوجوانوں کے ساتھ سڑک پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

 کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر کی کراچی میں نوجوانوں کے ساتھ سڑک پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔  کرکٹ کے حوالے سے بھرپور جذبات رکھنے والے پاکستانی کرکٹ شائقین کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ یہاں کرکٹ کا جنون ہر نوجوان میں سر …

Read More »

ٹرمینیٹر: ڈارک فیٹ نے ایک بار پھربڑی اسکرین پرحکمرانی قائم کرلی

اس انجلس: ہالی ووڈ ایکشن فلم ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ” نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں عالمی باکس آفس پر12 کروڑ سے زائد کما کر باقی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہالی ووڈ سائنس فکشن سیریزٹرمینیٹرکے سلسلے کی نئی فلم ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ، نے ریلیز کے تین دنوں میں ہی …

Read More »

مہوش حیات کی آوازمیں ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کے مداح دیوانے ہوگئے

لاہور: اداکارہ وگلوکارہ مہوش حیات کی آواز میں مشہورغزل ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کے مداح دیوانے ہوگئے۔ پاکستانی اداکارہ وگلوکارہ مہوش حیات قومی اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ حاصل کرنے کے بعد مسلسل خبروں میں بہت زیادہ جگہ بنانے لگی ہیں۔ اداکارہ کبھی اپنی فلموں میں کامیابی کے باعث خبروں کی زینت …

Read More »

رابی پیرزادہ کا ویڈیو لیک کرنیوالوں کے لیے پیغام

کراچی: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔ دو روز قبل رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ٹوئٹر پر  ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں۔ ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے کئی …

Read More »