Home / جاگو پاکستان / اب شہریوں سے گفتگو ریکارڈ ہوگی، پولیس اہلکاروں کی یونیفارم پر کیمرے لگ گئے

اب شہریوں سے گفتگو ریکارڈ ہوگی، پولیس اہلکاروں کی یونیفارم پر کیمرے لگ گئے

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے  یونیفارم میں نصب کیمروں کا استعمال شروع کردیا۔

گزشتہ برس اسلام آباد پولیس کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے اہلکاروں کو ٹریننگ بھی دی گئی۔

اسی سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ  اعجاز شاہ سے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے ملاقات کی اور اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی وردی میں نصب کیمرے کے بارے میں بریفنگ دی۔

رجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ناکے پر موجود اہلکاوں نے ٹریننگ کے بعد کیمروں کا استعمال شروع کردیا ہے جس سے شہریوں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان گفتگو ریکارڈ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ وردی پر نصب کیمرے اندھیرے میں بھی ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لہٰذا اس سے بنی ویڈیو کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر زونل ایس پی کے دفتر میں محفوظ رکھا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ ضلع بھر کے تمام ناکوں پر یہ کیمرے جلد فراہم کردیے جائیں گے، ممکن ہے کیمرے نصب کرنے سے شہریوں کی طرف سے شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔

Check Also

ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق

خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *