Home / جاگو پاکستان / خواتين و حضرات، آپ کی چوری ہو چکی ہے، چور اور ڈاکو باہر گھوم رہے ہيں، آئينده چوکيدار رکھ لينا

خواتين و حضرات، آپ کی چوری ہو چکی ہے، چور اور ڈاکو باہر گھوم رہے ہيں، آئينده چوکيدار رکھ لينا

خواتين و حضرات، آپ کی چوری ہو چکی ہے، چور اور ڈاکو باہر گھوم رہے ہيں، آئينده چوکيدار رکھ لينا
تحریر: اياز لطيف پليجو
سندھ کے لوگوں کو ايک بھيانک مگر حقيقی صورت حال سے آگاھ کرنا اپنی بنيادی ذميداری سمجھتا ہوں. گذشته دو ہفتوں سے حيدرآباد کے ديہی علائقوں مسو بھرگڑی، واڻکی وسی، ھٹڑی، دريا بيگ مغل، چھلگری، محمد خان باگرانی کے سينکڑوں لوگوں سے ملاقاتيں کی ہيں اور اس دوران گيارا باره ايچ آءِ وی پيشنٹس سے روبرو ملا ہوں، ان کے ساتھ گپ شپ کی ہے، کھانا کھايا ہے اور مرض کے اسباب معلوم کيے ہيں. آپ سب کو بتانا ضرور سمجھتا ہوں کہ دنيا بھر ميں ايچ آءِ وی اور ايڈز کے پريوينشن اورعلاج کے ليے جو ادويات استعمال ہوتی ہيں، وه حيدرآباد جيسے بڑے شھر اور اس کی ہاسپيٹلز ميں سرے سے موجود ہی نہيں ہيں. چار دن سے حيدرآباد کے مارکيٹ کے مشہور ميڈيکل اسٹور پاکستان کارپوريشن اور صدر کے تمام ميڈيکل اسٹورز پر متاثره علائقوں کے لوگوں کو بھيجا ہے اور آخر تنگ آ کر خود، امکانی خطرات والے ديہات کے لوگوں کے ساتھ جا کے دنيا بھر ميں استعمال ہونے والی ٹروواڈا ٹيبليٹس تلاش کی ہيں، مگر ملنا تو دور ميڈيکل اسٹورز والوں کو پتا ہی نھيں ہے ٹروواڈا کا… جب اسٹورز والوں اور کچھ ڈاکٹرز سے اور سول اور راجپوتانہ ميں پوچھا ايمٹريسيٹبائين، ٹينو فوئر ڈائسوپروکسل کا، تو جواب ملا که وه کيا چيز ہے؟ ايک ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ٹينو فوئر ڈائسوپروکسل صرف ہيپاٹائيٹس کے پروگرام انچارج کے پاس شايد ہوں..
ٹروواڈا اگر ايچ آءِ وی کے امکانی ايکسپوزر کے فورن بعد باہتر گھنٹوں ميں رتوديرو، لاڑکانو، حيدرآباد بھراڑی، خيرپور، قمبر اور شکارپور وغيره کے  ديہات ميں استعمال کرلی جائے، تو ستر اسی فيصد امکانات محفوظ رہنے کے ہو سکتے ہيں، مگر کل رات سے دو عدد ميڈيکل يونيورسٹيز کے وائيس چانسلرز صاحبان اور پی ايم اے کے عھديداروں کو گذارش کی ہے، ہيلتھ منسٹر صاحبہ کو ميسيج کيا ہے، مگر ہنوز دلی دور است…. ايک بڑے سرکاری افسر صاحب نے ابھی آدھا گھنٹہ پہلے ايمانداری سے بتايا کہ يے دوائياں يا مہنگی ہیں يا حکومت نے  پرچيز ہی نہيں کيں اور ڈبليو ايچ او نے بھی ابھی تک پاکستان کو فراہم نہيں کيں.
اہل اختيار شايد يے سوچتے ہيں کہ اگر کسی ايچ آءِ وی متاثره علاقے ميں رہنے والے غريب کو ايچ آءِ وی سے بچنا ہو، تو پہلے وه ايچ آءِ وی ہونے کا انتظار کرے، پھر بيمار ہونے کے بعد اسکريننگ خود جاکر کروائے اور اگر مرض ظاہر ہو جائے، تو وہ انپڑھ شخص پھر گوگل پر ڈبليو ايچ او يا ايڈز پروگرام کی آفيس ڈھونڈ کر درخواست دے کر، دوائيوں کے ملنے کا انتظار کرے. بلکل ساده سا آسان طريقہ ہے.
سندھيو، پاکستانيو، يے سب ڈھکوسلا، آءِ واش اور دھوکا ہے جو آپ سن اور ديکھ رہے ہیں که علاج ہو رہا ہے يا پريوينشن پر کام چل رہا ہے…. اگر کچھ ہو رہا ہے تو صرف يے کہ، آپ کے اور ہمارے شور کے بعد، کچھ لوگوں کو بتايا جا رہا ہے کہ، يے يے کام مت کريں ورنہ ايڈز ہو جائيگی يا کچھ علائقوں ميں اسکريننگ کرکے بتايا جا رہا ہے کہ ہاں بھئی مبارک ہو تمہيں ايچ آءِ وی ہو گيا ہے. يعنی پوليس آکر آپ کو صرف يے بتا رہی ہے که آپ کے گھر ميں چوری ہو چکی ہے، چور اور ڈاکو باہر گھوم رہے ہيں، آئينده احتياط کرنا اور قيمتی سامان کی حفاظت کے ليے کوئی چوکيدار وغيره رکھ لينا.
يے ہو رہا ہے ايچ آءِ وی اور ايڈز پر سندھ ميں کام!!!
اگر ميری بات پر آ پ کو يقين نه آئے تو ذرا اپنے شھر کے کسی بڑے ميڈيکل اسٹور يا سرکاری ہاسپيٹل کے ڈرگ اسٹور سے پتا کرليں که مندرجہ ذيل دوائياں ان کے پاس ہیں يا انہوں نے ان دوائيوں کے يا جنرک نام کبھی سنے بھی ہيں؟
• Truvada
• Abacavir
• Didanosine, or ddl Videx
• Emtricitabine
• Lamivudine, or 3TC Epivir
• Stavudine, or d4T Zerit
• Tenofovir alafenamide, or TAF Vemlidy
• Tenofovir disoproxil fumarate, or TDF Viread
• FTC Emtriva
• Zidovudine or ZDV Retrovir
• ABC Ziagen
سندھ کی يے پوری نسل اور آئينده نسليں شديد خطرے ميں ہيں. انتہائی شديد، خوفناک اور بھيانک خطرے ميں…..

Check Also

ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق

خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *