Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فخر عالم نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کردی

فخر عالم نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کردی

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فخر عالم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کردی۔

اداکار فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا۔

انہوں  نے لکھا کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ اِس ترقی یافتہ دور میں بھی دُنیا کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فخر عالم نے لکھا کہ میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اِن مشکل حالات میں کراچی کے شہری کیسا محسوس کر رہے ہوں گے۔

دوسری جانب اداکار نے لکھا کہ میں کسی پر الزام تراشی نہیں کررہا ہوں لیکن بس یہ دیکھ بہت افسردہ ہوں کہ آج بھی کراچی کے شہری پانی، بجلی، گیس اور پیٹرول کے مسائل سے دوچار ہیں.

اس حوالے سے کراچی میں مقیم ٹوئٹر صارفین نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے شُکر گزار ہیں کہ آپ نے کراچی کے شہریوں کے لیے آواز اُٹھائی۔

صارفین نے کہا کہ یقین کریں کے الیکٹرک کی وجہ سے ہم بے بس اور بے یارو مددگار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں جاری اعلانی اورغیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے شہری سخت پریشان ہیں اور کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا مالی نقصان بھی ہونے لگا ہے۔

Check Also

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *