Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں پر یاسر حسین برس پڑے

مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں پر یاسر حسین برس پڑے

کراچی:اداکار یاسر حسین نے مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں اور افراد پر انوکھے انداز میں تنقید کی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ملک میں بحرانی صورتحال ہے ۔گزشتہ کئی روز سے جاری لاک ڈاؤن کے نتیجے میں وہ افراد جو مالی طور پر مستحکم ہیں ان کا تو گزارہ ہورہا ہے تاہم اس لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ پریشانی اس مزدور طبقے کو ہورہی ہے جو روزانہ اجرت پر کام کرتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث بہت سے غریب گھرانے فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ان لوگوں کی امداد کے لیے فنکار اور دیگر مخیر افراد سامنے آئے ہیں جو اپنی استطاعت کے مطابق نہ صرف ان لوگوں کی مدد کررہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے رہے ہیں۔ تاہم المیہ یہ ہے کہ جہاں لوگوں کی مدد کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگوں کی جانب سے اس مدد کی نمائش بھی کی جارہی ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔

اداکار یاسر حسین نے ان تمام افراد  جو مستحقین کی امداد کرتے وقت سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں کو  آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ایک نہایت مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص خدا سے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگ رہاہے لیکن ان گناہوں پر پچھتا بھی رہاہے جو وہ نہیں کرسکا۔

اس ویڈیو کے ساتھ یاسرحسین نے لکھا یہ حال ہے آج کل کے فنکاروں اور باقی لوگوں کا۔ یا اللہ ہم سب کو ہدایت دے عقل دے جذبہ عطا فرما اور لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما آمین۔

صرف یاسر حسین نے نہیں بلکہ اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے بھی ٹوئٹر پر لکھا خدارا امداد کرتے وقت تصاویر یا ویڈیو نہ بنائیں کچھ ایسے لوگ ہیں جو مجبوری کی وجہ سے یہ مدد حاصل کررہے ہیں۔ لوگوں کی مجبوری کو شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ نہ بنائیں اور یہ وقت بڑی ظالم چیز ہے۔

Check Also

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *