Home / جاگو پاکستان / کٹھن سفر تھا جو طے کرلیا، اب معیشت ٹیک آف کرے گی: وزیراعظم عمران خان

کٹھن سفر تھا جو طے کرلیا، اب معیشت ٹیک آف کرے گی: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  کٹھن سفر تھا جو طے کرلیا اور  اب معیشت ٹیک آف کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں اورسینئر رہنماؤں کا بنی گالا میں اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، وفاقی وزیر مراد سعید اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی شریک تھے۔

اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید، جہانگیرترین، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا جب کہ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق اقدامات پر بریف کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اجلاس میں زراعت پالیسی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن کا مقصد 24 ہزار ارب قرضوں کا حساب ہے اور تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے، اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرےگی کیوں کہ کٹھن راستہ تھا جو طے کرلیا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

اجلاس میں احساس اور غربت خاتمہ پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے بڑھاکر191 ارب تک لے گئے ہیں کیوں کہ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے

Check Also

ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق

خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *