Home / جاگو پاکستان / کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی: وزیراعظم

کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے کرفیو نافذ اور مواصلاتی نظام بند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے موجود بھارتی فوج اور مزید نفری تعینات کی گئی، اب مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔

ہم تیار ہیں، وقت آگیا ہے کہ مودی کو ایک سبق سکھائیں: وزیراعظم کا بھارت کو پیغام

بھارتی وزیراعظم کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے سوال کیا کہ کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی؟ کیا دنیا سربیا کی طرز کا قتل عام مقبوضہ وادی میں خاموشی سے دیکھے گی؟

عمران خان نے کہا کہ دنیا کو خبردار کرنا چاہتا ہوں اگر ایسا ہوا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، مسلمان دنیا میں شدت پسندی بڑھے گی اور تشدد جنم لے گا۔

Check Also

ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق

خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *